نوشہرہ ورکاں ۔ 03 دسمبر (اے پی پی):نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاوں جاجوکی میں کرسچین فیملی میں معمولی بات پر جھگڑے سے چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔
الماس مسیح کے گھر متعدد افراد نے زبردستی داخل ہو کر ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ کر کے تین خواتین سمیت پانچ افراد امجد الماس وغیرہ کو زخمی کر دیا جبکہ اس دوران حملہ آوروں میں شامل ایک شخص بھی سر میں چوٹ لگنے سے زخمی ہو گیا فریقین کو نوشہرہ ورکاں ہسپتال میں لایا گیا جہاں انہیں فوری طبی امداد دی گئی اور پولیس مصروف تفتیش ہے۔