37.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومعلاقائی خبریںنوشہرہ ورکاں ،گیپکو سرولینس ٹیم نے دوران چیکنگ تین بجلی چور پکڑ...

نوشہرہ ورکاں ،گیپکو سرولینس ٹیم نے دوران چیکنگ تین بجلی چور پکڑ لیے ،مقدمات درج

- Advertisement -

نوشہرہ ورکاں ۔ 29 اپریل (اے پی پی):نوشہرہ ورکاں بجلی چوری پر تین افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔نوشہرہ ورکاں میں گیپکو سرویلنس ٹیم کی کارروائی کے دوران بجلی چوری کرتے ہوئے تین افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ،

سرویلنس ٹیم نے دوران چیکنگ ابدال ساکن عابد آباد، رانا نوید احمد ساکن ندوسراء، اور زیشان وارث ساکن گرمولہ ورکاں کو غیر قانونی طریقے سے بجلی استعمال کرتے پکڑ کر مقامی تھانہ میں مقدمات درج کرا دیئے۔گیپکو حکام کے مطابق بجلی چوری کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون شکنی میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589485

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں