- Advertisement -
نوشہرہ ورکاں۔05 مئی (اے پی پی):شیخوپورہ گوجرانوالہ روڈ پر موٹر سائیکل حادثہ میں دو نوجوان جاں بحق ہو گئے۔عینی شاہدین کے مطابق 14 سالہ عدیل ریاض اور 14 سالہ حنظلہ اشرف موٹرسائیکل پر تیز رفتار حالت میں جاتے ہوئے موٹر سائیکل بے قابو ہو کرفٹ پاتھ سے ٹکرا گئی ۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بروقت رسپانس کیا مگر بائیک سوار دونوں نوجوان شدید چوٹوں کے باعث موقع پر ہی جانبحق ہو چکے تھے ، دونوں نوجوان مقامی مدرسہ میں زیر تعلیم تھے اور ناشتہ کرنے کی غرض سے نکلے تھے کہ خوفناک حادثہ میں موقع پر ہی جاں بحق ہوئے، متوفین کا تعلق گھمن والا اور تنگ کلاں سے بتایا گیا ہے ۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592598
- Advertisement -