نوشہرہ ورکاں ، خوشحال کسان خوشحال پنجاب پروگرام کے تحت اجلاس منعقد

86
محکمہ زراعت پنجاب نے گندم کی کنگی کے پھیلا،علامات اور کنٹرول بارے سفارشات جاری کر دیں

نوشہرہ ورکاں ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی):نوشہرہ ورکاں ،اسسٹنٹ کمشنر کامونکی ماہم واحد کی زیرصدارت خوشحال کسان خوشحال پنجاب پروگرام کے تحت اجلاس منعقد ہوا۔اسسٹنٹ کمشنر نے اے ڈی ایگریکلچر، ایس ڈی او ایریگیشن، کاشتکاروں اور کھادوں کے نمائندوں کے اجلاس کی صدارت کی جس میں گندم کی نشوونما کے لیے درپیش مسائل اور چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا اوراجلاس میں اس حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا کہ مجموعی پیداوار کو کس طرح بڑھایا جا سکتا ہےاور شرکاء تقریب نے مفید مشوروں سے آگاہ کیا۔