نوشہرہ ورکاں ، فصلوں کی باقیات جلانے پر زمیندار گرفتار

117
ڈرگ فری پنجاب وژن کے تحت منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن،خاتون سمیت سات ملزمان گرفتار،ایک ملزم کو 9 سال قید کی سزا

نوشہرہ ورکاں ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں محمد نوید حیدر کے حکم پر فصلوں کی باقیات جلانے پر زمیندار کو گرفتارکر لیا گیا۔

پنجاب حکومت کی ہدایت پر سموگ پر قابو پانے کے لیے حالیہ دنوں میں دھان کی فصل کی باقیات کو جلانے سے روکنے کے لیے تحصیل سطح پر مختلف ٹیمیں کام کر رہی ہیں اور اسی سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں محمد نوید حیدر کے حکم پر فصلوں کی باقیات کو جلانے پر زمیندار کو گرفتارکر لیا گیا اور آگ بھی موقع پر بجھا دی گئی ۔

اسسٹنٹ کمشنر نوید حیدر کا کہنا تھا کی سردی کے بڑھنے کا ساتھ سموگ کے بڑھنے کا عمل بھی تیز ہو گا اور کسی چیز کو جلا کر دھواں پھیلانا جلتی پر تیل ڈالنے کے مترادف ہے اور زمیندار دھان کی باقیات جلانے کی بجائے زمین میں ہی تلف کریں جس سے زمین کو بھی فائدہ ہو گا۔