نوشہرہ ورکاں ، نوشہرہ ورکاں میں 8 ویں محرم کا جلوس فول پروف سکیورٹی کے ساتھ برآمد

60

نوشہرہ ورکاں۔04 جولائی (اے پی پی):نوشہرہ ورکاں 8 محرم الحرام اےکیٹگری کا جلوس برآمد اور سکیورٹی حوالہ سے پنجاب پولیس شہری دفاع اور رینجر کے جوان بھی مامور ہیں۔العمران امام بارگاہ سے برآمد ہونے والے8 ویں محرم کے جلوس کی قیادت لائسنس ہولڈر عمران علی سبز واری نے کی ،

سکیورٹی پلان کے مطابق جلوس کے روٹ پر مختلف پوائنٹس پر رینجر اور پولیس کے دستے جبکہ ملحقہ چھتوں پر پولیس کی جوان مامور کیے گئے جن کی نگرانی ڈی ایس پی سرکل محمد عمران بیگ اور ایس ایچ او شاھد محمود نے کی۔جلوس کی روانگی سے قبل روٹس کے تمام ایریاز کا ماہر اور تجربہ کار ٹیم نے سرچ آپریشن کیا اور جلوس چوک فاروقیہ ، میں بازار ، چوک صدیقیہ، مقررہ اوقات کے اندر واپس العمران امام بارگاہ پر احتتام پذیر ہو گا۔