نوشہرہ ورکاں ، پاکستان خوبصورت ملک ، اس کی یادیں زندگی بھر بھلا نہیں پاؤں گا۔ فرانسیسی سیاح

56
اقوام متحدہ اور انسانی ہمدردی کے شراکت داروں کی دنیا بھر میں 114 ملین افراد کی زندگیوں کو بچانے کے لئے ہنگامی امداد کی اپیل

نوشہرہ ورکاں ۔ 26 جنوری (اے پی پی):پاکستان ایک خوبصورت ملک اور انتہائی پیار کرنے والوں کی دھرتی ہے۔ شمالی علاقہ جات گلگت بلتستان اور پنجاب سے میرا جہاں سے بھی گزر ہوا قطعا یہ احساس نہیں ہوا کہ میں کسی انجانے ملک میں ہوں۔

ان خیالات کا اظہار پیرس سے سیاحت کے لیے بائیسکل پرنکلے 28 سالہ فرنچ مارکو نے نوشہرہ ورکاں متہ روڈ پر گزرتے اور لاہور میں دوست کے ہاں جاتے ہوئے ۔

گفتگو کے دوران کا کہنا تھا کہ وہ رات لاہور میں اپنے دوست کے ہاں قیام کرنے کے بعد انڈیا اور انڈونیشیا سے ہوتا ہوا فرانس پہنچ کر چھ ماہ کا بائیسکل کا سیاحتی سفر مکمل ہو کریگا۔ اردو زبان پر کچھ عبور رکھنے والے فرانسیسی 28 سالہ نوجوان مارکو کا کہنا تھا کہ چین سے پاکستان داخلے کے بعد اس نے جو قدرتی حسن سر سبز پہاڑ ندی نالے برفانی چادر کی لپیٹ میں آئے سفید پہاڑوں کو جو دیکھا وہ اسکی زندگی کے انتہائی یادگار لمحات کا حصہ ہو گا۔

خصوصی طور پر اسلام آباد سے گوجرانوالہ تک کے سفر میں جو بھی شخص مجھے ملا ایسے ہی احساس ہوا کہ میں اپنے ہی دیس میں سفر پر ہوں اور چھ ماہ کے سیاحتی سفر میں سب سے زیادہ مجھے پاکستان کی یاد ستائے گی۔ پیرس سے روانگی سے قبل جو پاکستان بارے سنا تھا اس سے بڑھ کر پایا۔ پاکستان سے محبت کا اظہار اس نے نوشہرہ ورکاں سے روانگی کے آخری چند سیکنڈ میں اس نے بلند آواز میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا کرکیا۔