نوشہرہ ورکاں 16 ، جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ/وزیرآباد نوید احمد نےعلی پور چھٹہ ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا اور ریلوے سٹیشن کی تزئین و آرائش کے کاموں کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد نے انہیں بتایا کہ مقامی کمیونٹی کے تعاون سے ریلوے سٹیشن کو عمارت کی تعمیر و مرمت کے ساتھ ساتھ رنگ و روغن کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے سول سوسائٹی کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ہم سب اگر اسی جذبے سےسے کام کریں تو قلیل مدمت میں گوجرانوالہ کو صاف اور خوبصورت بنانے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت کمیونٹی کو بھی موبلائز کررہی ہے تاکہ وہ بھی اپنے علاقوں کی خوبصورتی میں اپنا کردارادا کریں۔ دورہ کے دوران اے ڈی سی جنرل فیصل سلطان اور اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد رب نواز سمیت دیگر ہمراہ تھے