نوشہرہ ورکاں ، ہسپتال سے مریض کے ساتھ آئے شخص کی موٹرسائیکل چوری

93
motorcycle theft
motorcycle theft

نوشہرہ ورکاں ۔ 20 اگست (اے پی پی):نوشہرہ ورکاں ٹی ایچ کیو ہسپتال سے موٹرسائیکل چوری ہو گیا۔

پولیس کے مطابق بدورتہ روڈ کا رہائشی عابد حسین ٹی ایچ کیو ہسپتال کی پارکنگ میں موٹرسائیکل نمبری جی اے ایل -2218کھڑی کرکے ہسپتال کی عمارت کے اندر گیا اور جب واپس آیا تو نامعلوم چور اسکی موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہوچکے تھے۔ واضح رہے کہ شہر میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں کو سلسلہ عروج پر ہے ۔