نوشہرہ ورکاں ۔ 15 نومبر (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ نے نوشہرہ ورکاں ببر روڈ پر ایل پی جی گیس ری فلنگ کے دو غیر قانونی پوائنٹ پر اچانک چھاپہ مار کر 1200 سو کلو گرام ایل پی جی گیس اور سلنڈر قبضہ میں لے لیے اور دونوں غیر قانونی گیس ایجنسیوں کے گودام سیل کرنے ساتھ ساتھ ری فلنگ کے لیے رکھی گئی مشینیں بھی قبضہ میں لے لی ہیں۔
قبل ازیں بیگ پور سے غیر قانونی ایل پی جی گیس ایجنسی سے 1200 سو کلو گرام گیس اور سلنڈر و دیگر سامان قبضہ میں لیکر مالک کو ایک لاکھ20 ہزار جرمانہ کیا گیا۔