17.6 C
Islamabad
بدھ, مارچ 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںنوشہرہ ورکاں بازاروں میں تجاوزات خاتمہ کیلئے ٹریفک پولیس اور بلدیہ کے...

نوشہرہ ورکاں بازاروں میں تجاوزات خاتمہ کیلئے ٹریفک پولیس اور بلدیہ کے عملہ کی مستقل ڈیوٹی لگائیں،کمشنر گوجرانوالہ

- Advertisement -

نوشہرہ ورکاں ۔ 18 مارچ (اے پی پی):کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ ڈوثرن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی واضح ہدایات کی روشنی میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہروں کو خوبصورت اور کشادہ بنانے کے لیے جامع حکمت عملی اپنائیں ، تجاوزات کے خاتمے کیلئے باقاعدگی سے آپریشن جاری رکھا جائے اور مشینری کی کمی کو جلد پورا کیا جائے اس کے علاوہ ااپنے اپنے اضلاع میں شہر کی گلیوں اور محلوں میں صفائی پر بھی خصوصی توجہ دی جائے ۔

یہ بات انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کے ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد ،ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین کمشنر دفترمیں موجود تھے جبکہ ڈوثرن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک سے منسلک تھے اس کے علاوہ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن محمد شفیق،اے سی جی فرخ محمود جنجوعہ،ڈی جی پی ایچ اے نعمان حفیظ،ڈی جی جی ڈی اے،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ قمر زیشان ،سی اوز جی ڈبلیو ایم سی شاہد عباس جوتہ،میٹرو پولیٹن کارپوریشن حیدر علی چٹھہ،ضلع کونسل خرم محمود،ایم ڈی واسا فیصل شوکت کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران اجلاس میں شرکت تھے۔کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے ڈپٹی کمشنرز سے کہا کہ بازاروں میں تجاوزات کے مسئلے کے حل کیلئے ٹریفک پولیس اور بلدیہ کے عملہ کی مستقل ڈیوٹی لگائی جائے اورگورننس میں بہتری کا واضح فرق نظر آنا چاہئے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573810

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں