نوشہرہ ورکاں تتلے عالی میں نوجوان فائر لگنے سے زخمی ،ہسپتال منتقل

125
Nowshera Varkan

نوشہرہ ورکاں ۔ 26 دسمبر (اے پی پی):نوشہرہ ورکاں تتلے عالی میں سبزی منڈی کے قریب نوجوان پستول کی صفائی کرتے ہوئے خود کو ٹانگ پر فائر لگنے سے زخمی ہو گیا ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بروقت پہنچ کر فرسٹ ایڈ فراہم کر کے ٹی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کر دیا ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق مضروب 17 سالہ علی سلطان 57 چک فیصل آباد سے تتلے عالی ننیال کے ہاں آیا ہوا تھا جبکہ تتلے عالی پولیس حقائق کے لیے مصروف تفتیش ہے