19.4 C
Islamabad
پیر, مارچ 24, 2025
ہومعلاقائی خبریںنوشہرہ ورکاں تحصیل آفس کے احاطہ میں شجر کاری کے لیے تقریب...

نوشہرہ ورکاں تحصیل آفس کے احاطہ میں شجر کاری کے لیے تقریب کا اہتمام، ایم این اے اظہر قیوم ناہرا و دیگر نے پودے لگائے

- Advertisement -

نوشہرہ ورکاں ۔ 21 مارچ (اے پی پی):مارچ عالمی یوم جنگلات فارسٹ ڈے کے حوالہ سے ملک بھر کی طرح گوجرانوالہ ضلع بھر میں اور نوشہرہ ورکاں تحصیل میں بھی شجر کاری کا آغاز کیا گیا۔نوشہرہ ورکاں تحصیل آفس کے احاطہ میں شجر کاری کے لیے تقریب کا اہتمام کیا گیا اور عالمی یوم جنگلات فارسٹ ڈے کے حوالہ سے پروگرام میں ممبر قومی اسمبلی اظہر قیوم ناہرا ، سابق ایم پی اے عبدالرحمان گوجر اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ ورکاں جوادحسین پیرزادہ ، تحصیلدار ملک خاور حیات ، چیف افیسر میونسپل کمیٹی خالد رشید ، سپرنٹنڈنٹ میاں رضوان علی ، انچارج ریسکیو 1122 عرفان موسیٰ، انسپکٹر انکروچمنٹ عمران انذیر،عملہ میونسپل کمیٹی سول سوسائٹی کے ارکان نے شرکت کی

اور دعائے خیر کرائی گئی۔عالمی یوم جنگلات فارسٹ ڈے کے حوالہ سے ایک اور تقریب کا اہتمام تتلے عالی روڈ پر ایگریکلچر آفس میں کیا گیا ،جس میں ممبر صوبائی اسمبلی عرفان بشیر کے فوکل پرسن مدثر انٹال بطور خاص مہمان تھے اور آفس کے احاطہ میں پودے لگا کر شجر کا کا آغاز کیا گیا ۔محکمہ زراعت کی طرف سے انسپکٹر رانا شبیر حسین نے پروگرام کو ارگنائز کیا اور اس موقع پر محکمہ زراعت کے ہر ملازم کو ایک سو پودا لگانے کے لیے دیا گیا ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575142

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں