نوشہرہ ورکاں جنرل بس اسٹینڈ کی تزئین آرائش اور واکنگ ٹریک کے لیے فنڈز منظور

اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں سعدیہ جمال نے اے پی پی سے گفتگو کے دوران بتایا ہے کہ نوشہرہ ورکاں ماڈل بازار کی تعمیر اور تزئین آرائش کا کام آئندہ ایک ھفتے تک مکمل کیے جانے کا ارادہ ہے

نوشہرہ ورکاں ۔ 10 جون (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں سعدیہ جمال نے اے پی پی سے گفتگو کے دوران بتایا ہے کہ نوشہرہ ورکاں ماڈل بازار کی تعمیر اور تزئین آرائش کا کام آئندہ ایک ھفتے تک مکمل کیے جانے کا ارادہ ہے جبکہ بجلی کی طویل بندش اس کام کی تکمیل میں بھی اڑے ا رہی ہے انکا کہنا ہے کہ نوشہرہ ورکاں سٹی اور دیہات میں پولیٹیکل سطح کی کاوشوں سے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے اور چوک حیدریہ سے اگے محمد پورہ قینچی موڑ تک روڈ پر آر سی سی اور شاپس پر فینسی بورڈز اور تزئین آرائش کے لیے مزید فنڈ کے لیے پولیٹیکل سطح پر کاوش ہو رہی ہے انکا کہنا کہ ماڈل روڈ کے حوالہ سے بجلی کی ھفتہ میں دو دفعہ طویل بندش سے مشکلات بڑھ گئیں ہیں اور شدید گرمی کے باعث عوامی اور تجارتی سطح کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ھفتہ میں ایک دفعہ شیٹ ڈاون پروگرام کے لیے گیپکو اتھارٹی سے بات کی جائیگی انہوں مزید بتایا ہے کہ جنرل بس اسٹینڈ کے لیے اڑھائی کروڑ فنڈ اور اراضی سنٹر سے لیکر نہر پر شاہراء کے ساتھ ساتھ نوکھر روڈ نہر پل تک واکنگ ٹریک کے لیے بھی فنڈ منظور ہو گیا ہے اور عوام کو تمام تر بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن پر کام ہو رھا ہے اور رواں دور ہر سطح پر مثالی ثابت ہو گا۔

مزید خبریں