31.1 C
Islamabad
بدھ, جون 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںنوشہرہ ورکاں خوبصورت نوشہرہ ورکاں منصوبہ کے لیے 187 ملین کا پیکیج...

نوشہرہ ورکاں خوبصورت نوشہرہ ورکاں منصوبہ کے لیے 187 ملین کا پیکیج منظور، ماڈل بازار اور فلاحی منصوبے جلد شروع ہوں گے،اسسٹنٹ کمشنر

- Advertisement -

نوشہرہ ورکاں ۔ 02 جون (اے پی پی):نوشہرہ ورکاں خوبصورت نوشہرہ ورکاں منصوبہ کے لیے 187 ملین کا پیکیج منظور، ماڈل بازار اور فلاحی منصوبے جلد شروع ہوں گے،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر نوشہرہ ورکاں کی تعمیر و ترقی اور خوبصورتی کے لیے ترقیاتی پیکیج منظور کر لیا گیا ہےاسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادہ نےاس منصوبے کی تفصیلات ایک بریفنگ میں عوامی نمائندوں، سول سوسائٹی، صحافی برادری اور مخیر حضرات کے سامنے رکھیں اس ترقیاتی پیکج کے تحت کڑیال روڈ کے مرکزی بازار کو تھانہ چوک سے شمعون چوک تک ماڈل بازار کی شکل دی جائے گی۔

اس منصوبے میں سیوریج نظام کی دوبارہ تعمیر، فٹ پاتھوں کی تعمیر، بجلی کے تاروں کا باقاعدہ بندوبست، یکساں سائن بورڈز کی تنصیب اور پورے بازار کو سفید رنگ میں رنگنے کا منصوبہ شامل ہےساتھ ہی اردو بازار، فوڈ اسٹریٹ اور متہ ورکاں روڈ کی بحالی و خوبصورتی بھی اس پیکیج کا حصہ ہے جواد حسین پیرزادہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب کی کوشش ہے کہ پسماندہ علاقوں کو بھی قومی دھارے میں شامل کیا جائےجس کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت باب نوشہرہ ورکاں، تھانہ چوک میں یادگار کی تعمیر اور ریسٹ ہاؤس کے قیام سمیت دیگر منصوبے شروع کیے جارہے ہیں اس موقع پر تقریب میں موجود مسلم لیگ (ن) کے رہنما حاجی مدثر قیوم ناہرا، عبد الرحمن گجر اور دیگر معززین علاقہ نے اے سی نوشہرہ ورکاں اور ان کی ٹیم کی خدمات کو سراہا اور شہر کی ترقی کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی تقریب میں بتایا گیا کہ 8 سے 10فلاحی منصوبے مخیر حضرات اپنی ذاتی مالی معاونت سے مکمل کریں گے،

- Advertisement -

جن کے لیے یادداشت دستخط ہوچکے ہیں ضلعی انتظامیہ ان منصوبوں کی نگرانی کرے گی تاکہ شفافیت اور اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جا سکے، جبکہ فنڈنگ، تعمیر اور دیکھ بھال کی ذمہ داری مخیر حضرات خود نبھائیں گےاے سی جواد حسین پیرزادہ نے اس موقع پر کہاعوامی تعاون اوریکجہتی سے نوشہرہُ ورکاں کو ایک خوبصورت باوقار اور جدید شہر میں بدلیں گے ہم سب مل کرشہر کی ترقی کے لیے کام کریں گے مسلم لیگی راہنماءحاجی مدثر قیوم ناہرا نے بتایا کہ آئندہ بجٹ میں شہر کی باقی ماندہ سڑکوں اور اسپورٹس کمپلیکس کی بہتری کے لیے بھی فنڈز مختص کیے جا رہے ہیں جس سے شہر میں مزید بہتری آئے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=604299

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں