24.3 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںنوشہرہ ورکاں ریسکیو 1122 نوشہرہ ورکاں کے زیر اہتمام ایک روزہ تربیتی...

نوشہرہ ورکاں ریسکیو 1122 نوشہرہ ورکاں کے زیر اہتمام ایک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد

- Advertisement -

نوشہرہ ورکاں ۔ 08 اگست (اے پی پی):ریسکیو 1122 نوشہرہ ورکاں کے زیر اہتمام اوورسیز کیریئر کنسلٹنٹ تحصیل والا روڈ پر ایک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقادکیاگیا۔ ریسکیو 1122 نوشہرہ ورکاں کی عوامی آگاہی ٹیم کی جانب سے اوورسیز کیریئر کنسلٹنٹ تحصیل والا روڈ نوشہرہ ورکاں میں ایک روزہ تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس خصوصی سیشن میں ادارے کے طلباء و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ریسکیو ٹیم نے طلبہ کو زندگیاں بچانے کے بنیادی اقدامات سے متعلق آگاہی فراہم کی، جن میں ابتدائی طبی امداد ، سی پی آر ، آگ بجھانے کے طریقے، اور دیگر اہم ہنگامی ردعمل کی تربیت شامل تھی۔

پروگرام کے دوران طلباء کو ان مہارتوں کی عملی تربیت بھی دی گئی تاکہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔ٹریننگ کے اختتام پر سی ای او اوورسیز کیریئر کنسلٹنٹ میاں اسد نے ریسکیو 1122 ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس اقدام کو نوجوان نسل کے لیے نہایت فائدہ مند قرار دیا اور کہا کہ ایسے تربیتی پروگرامز معاشرے کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں