نوشہرہ ورکاں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہری و دیہی عوام کو صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے،اسسٹنٹ کمشنر

89

نوشہرہ ورکاں ۔ 02 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں جواد حسین پیرزادہ نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہر و دیگر گردو نواح میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے علاوہ مختلف مقامات اور ٹی سی پی کا وزٹ کیا اور عملہ صفائی کو ہدایت کی ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے مثبت اثرات واضع ہونے میں عملہ صفائی کا کردار ہو گا ۔