نوشہرہ ورکاں ۔ 10 جون (اے پی پی):عیدالاضحیٰ کے تیسرا روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کو حقیقی معنوں میں عملی جامہ پہنانے والے ورکرز کوعالمی ادارہ تنظیم السلام کی طرف سے کھانا کھلایا گیا اور ان کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی قیادت میں تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، سی ای او گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شاہد عباس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، جی ڈبلیو ایم سی کے افسران، ریونیو، لوکل گورنمنٹ، چیف افسران ایم سیز نے صفائی مشن کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچای اور عوامی حلقوں نے بھی عیدالاضحی کے ایام میں صفائی ستھرائی کے پروگرام کی کامیابی پر انتظامی افسران کے کردار پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔