نوشہرہ ورکاں موضع بھاکھرانوالی میں چھت گرنے سے معمر شخص شدید زخمی ہوگیا

55

نوشہرہ ورکاں ۔ 15 نومبر (اے پی پی):نوشہرہ ورکاں موضع بھاکھرانوالی میں چھت گرنے سے معمر شخص شدید زخمی ہوگیا۔ نواحی گاؤں بھاکھرانوالی میں مویشیوں کے لیے بنائے گئے کمرے کی چھت گرنے سے نیچے دب کر 70 سالہ معمر شخص عاشق علی کو سر اور جسم کے دیگر حصوں پر شدید چوٹیں آئیں اور ایک ٹانگ بھی ٹوٹ گئی اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی اور فوری طبی امداد دیکر گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ۔ واقعہ چھت میں کمزور اور خستہ حالت کا مٹیریل استعمال کرنے کی وجہ بتائی گئی ہے