نوشہرہ ورکاں موضع چڈیالہ میں زہر خوانی سے جانبحق ہونے والے دو بچے سپرد خاک

69

نوشہرہ ورکاں ۔ 25 اپریل (اے پی پی):نوشہرہ ورکاں علاقہ تھانہ تتلے عالی موضع چڈیالہ میں زہریلے دہی بھلے کھانے سے 2 بہن بھائیوں کی ہلاکت اور 6 افراد کے شدید متاثر ہونے پر متوفین کے والد محمد عدنان کی رپورٹ پر تھانہ تتلے عالی پولیس نے نامعلوم پھیری والے کے خلاف دفعہ 322 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزم کی تلا ش جاری ہے ،جبکہ جاں بحق دونوں بہن بھائی میرب ارشاد داود ارشاد کی میتیں ہسپتال منتقل کرنے اور ملاحظہ کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں جنہیں سپرد خاک کر دیا گیا ہے ۔