نوشہرہ ورکاں ۔ 20 اگست (اے پی پی):نوشہرہ ورکاں میں اسلحہ کے زور پر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق ببر روڈ کے رہائشی مبشراسحاق کو عبدالوہاب ساکن سپراءساتھی کے ہمراہ متہ روڈ سے اسلحہ کے زور پر اغواءکرکے ڈیرہ پر لے گئے اور اسے وہاں وحشیانہ تشدد کانشانہ بنایا اور حالت غیر ہونے پر چھوڑ کرفرار ہوگئے۔
مغوی نے فون پر اپنے بھائی کو اطلاع دی جس نے اسے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا ۔مقامی پولیس نے مغوی کے بھائی علی اسحاق کی مدعیت میں اغواء ودیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا۔