32.7 C
Islamabad
بدھ, مئی 7, 2025
ہومعلاقائی خبریںنوشہرہ ورکاں میں رات گئےجدید اسلحہ سے مسلح 4 نقاب پوش موٹر...

نوشہرہ ورکاں میں رات گئےجدید اسلحہ سے مسلح 4 نقاب پوش موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے متعددلوگوں سے طلائی زیور ،موبائل فون اور نقدی چھین لی

- Advertisement -

نوشہرہ ورکاں ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی):نوشہرہ ورکاں میں رات گئےجدید اسلحہ سے مسلح 4 نقاب پوش موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے متعددلوگوں سے طلائی زیور ،موبائل فون اور نقدی چھین لی ہے،نوشہرہ ورکاں کڑیال خورد کے قریب رات سوا ایک بجے کے قریب جدید اسلحہ سے مسلح 4 نقاب پوش موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے روڈ پر چلتے چاول کا بھوسہ لدے ٹرالے اور مخالف سمت آئے ڈمپر کو روک کر روڈ بلاک کیا اور وہاں سے گزرنے والے راہگیروں ،بارات والی گاڑی سے طلائی زیورات اور نقدی مالیت 3 لاکھ 59 ہزار ، 5 موبائل فونز مالیت 3 لاکھ 90 ہزار،حاضر سروس آرمی ملازم محمد رمضان سے 20 ہزار نقدی ، موضع دوھٹہ کے رہائشی مرتضی، مبشر وغیرہ سے 4 قیمتی رائفلیں مالیت 6 لاکھ چھین لیں

،جبکہ اس دوران نوشہرہ ورکاں سے ٹینگو پوائنٹ سے کڑیال کلاں موٹر سائیکل پر جاتے دو کزنوں بلال گجر، اور بہرام علی گجر کو ڈاکووں نے ناکہ کے دوران روکنے کی ناکام کوشش پر رائفل بٹ مارے جو ،بوکھلاہٹ میں تیز رفتار حالت میں ٹرالر کے نیچے دھنس کر شدید زخمی ہو گئے ،جنہیں ریسکیو 1122 کے ذریعے شیخوپورہ منتقل کیا گیا ،جہاں بلال گجر جاں بحق ہو گیا اور بہرام علی کو لاہور جنرل ہسپتال شفٹ کر دیا گیا ہے جس کی حالت تشویش ناک بیان کی گئی ہے

- Advertisement -

،کڑیال خورد کے قریب ہونے والی ڈکیتی کی سنگین واردات اور ایک بچے کی باپ نوجوان بلال احمد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع پا کر گوجرانوالہ سے ضلعی افسران اور ڈی ایس پی سرکل محمد نواز ورک ،ایس ایچ او عمران نسیم بٹ موقع پر پہنچ گئے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور 4 کس نا معلوم ملزمان کے خلاف مقتول کے کزن عبد الرحمان کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=401102

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں