نوشہرہ ورکاں ۔ 25 فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کے زیرصدارت عوامی خدمات کی فراہمی میں بہتری لانے، ناجائز منافع خوری کی روک، ناجائز تجاوزات کے خاتمے ستھرا پنجاب، ون ڈش کی خلاف ورزیوں کی روک تھام، نکاسی آب، آوارہ کتوں پر قابو پانے ، گٹروں کے ڈھکنوں کی تنصیب اور ریونیو ریفارمز کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب اور سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب کے کاکردگی اعشاریوں( کے پی آئیز ) بارے بھی جائزہ لیا گیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شبیر حسین بٹ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فیصل سلطان، اسسٹنٹ کمشنرز( سٹی اقراء مبین، صدر ڈاکٹر حلیمہ منیر، کامونکی ماہم واحد، وزیر آباد رب نواز، نوشہرہ ورکاں جواد حسین)، محکموں کے سربراہان و نمائندہ افسران، ریونیو افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ریونیو افسران کو ہدایت کی کہ وہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس، محکمے اپنے محکمانہ فرائض جانفشانی سے ادا کریں۔