نوشہرہ ورکاں ۔ 23 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے علی الصبح شہر کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا ۔
جناح انٹرچینج ، شہباز شریف فلائی اوور، سٹی فلائی اوور اور جی ٹی روڈ نہر اپر چناب پر مختلف مقامات پر صفائی ستھرائی، شہر کی خوبصورتی کے حوالے سے گرین بیلٹس کو بحال کرنے اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے ہدایات جاری کیں۔