نوشہرہ ورکاں کامونکی میں آئل شاپس پر لگی غیر قانونی مشینیں ضبط ،دکانیں سیل

92
Illegal machines seized from oil shops

نوشہرہ ورکاں ۔ 30 مئی (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی کی ہدایات پراسسٹنٹ کمشنر کامونکی خرم مختار بھنگو کی سربراہی میں غیر قانونی منی پیٹرول شاپس کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ آئل مشینیں تحویل میں لے کرمتعدد دوکانیں سیل کردی گئیں، اسسٹنٹ کمشنر خرم مختار بھنگو کا کہنا ہے کہ انسانی جانوں کیلئے خطرہ بننے والی کاروباری سرگرمی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔