نوشہرہ ورکاں, کڑیال کلاں میں نوجوان نے بیوی سے جھگڑے پر تیزاب پی لیا ,ہسپتال منتقل ,ریسکیو

4
Rescue 1122
Rescue 1122

نوشہرہ ورکاں ۔ 20 جون (اے پی پی):نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاؤں کڑیال کلاں میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں میاں بیوی کے درمیان جھگڑے کے بعد شوہر نے دلبرداشتہ ہو کر تیزاب پی لیا.

کڑیال کلاں میں مدنی شاپ کے قریب پیش آیا۔ متاثرہ شخص کی شناخت عدیل ولد نعمت کے نام سے ہوئی ہے، جس کی عمر 29 سال اور تعلق محلہ غریب آباد، شیخوپورہ سے بتایا جاتا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نوشہرہ ورکاں کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور متاثرہ شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد بغرض علاج ٹی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ ورکاںمنتقل کر دیا۔