نوشہرہ ورکاں ۔ 22 دسمبر (اے پی پی):نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاوں موضع تنگ کلاں میں معمولی تلخ کلامی پر محمد طارق نے اپنے سالے محمد مالک فاروق کو ٹانگوں پر فائر مار کر شدید زخمی کر دیا۔
اطلاع ملتےہی ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بروقت موقع پر پہنچ کر زخمی کو فرسٹ ایڈ فراہم کرکے ٹی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کر دیا اور یہاں سے ڈسٹرکٹ ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ۔ تتلے عالی پولیس مصروف تفتیش ہے۔