نوشہرہ ورکا ں ،لرزہ خیزواردات میں نامعلوم افراد نے تیزدھارآلہ سے میاں بیوی سمیت چار افراد کو قتل کردیا

85

نوشہرہ ورکاں ۔ 28 جنوری (اے پی پی):نوشہرہ ورکاں کے نواحی ڈیرہ پٹواریاں میں لرزہ خیزواردات میں نامعلوم افراد نےتیزدھارآلہ سے میاں بیوی سمیت چار افرادکو قتل کردیا ۔اطلاع پا کر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔مقتولین میں شاہ محمدعرف جپھا80سالہ،عشرہ بی بی زوجہ شاہ محمدساٹھ سالہ ،کرن شہزادی اٹھارہ سالہ، محمدروف8سالہ جبکہ مضروبہ سونیا بی بی35سالہ کو شیخوپورہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 4 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ آئی جی پنجاب نے آرپی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ڈی پی او شیخوپورہ کو واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش اور ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیاگیاہے۔\378