نوشہر ہ ورکاں اسسٹنٹ کمشنر ان ایکشن ون ڈش کی خلاف ورزی پر لاکھوں جرمانے عائد

99
فوڈ سیفٹی ٹیموں کی41 معروف فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ ، 1 بند 17کو 3لاکھ سے زائدکے جرمانے

نوشہرہ ورکاں ۔ 08 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نویداحمد کی ہدائت پر ضلع بھر میں میرج فنکشنز ایکٹ پر عمل درآمد کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز اپنی ڈیوٹی سے غافل نہیں اور اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں جواد حسین پیرزادہ کی نگرانی میں میرج فنکشنزایکٹ کی خلاف ورزی پر نوشہرہ ورکاں میں ایک میرج ہال سیل اور حالیہ دنوں میں متعدد میرج ہالز اور مارکییز کو لاکھوں روپیے جرمانہ عائد کیا گیا۔