نوشین احمد ٹیکسٹائل انسٹیٹیوٹ آف پاکستان کی چانسلرمقرر

94

کراچی۔ 15 اپریل (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ٹیکسٹائل انسٹیٹیوٹ آف پاکستان کیلئے نئی چانسلر کا تقرر کرتے ہوئے نوشین احمد کو چانسلر مقرر کردیا ہے ۔منگل کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق نوشین احمد تین سال کیلئے چانسلر کے عہدہ پر فائز ہوں گی۔