نومبر میں جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہوا ، مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود

127
درآمدات پرکم انحصار، تجارتی خسارے میں کمی کے لیے بزنس کمیونٹی کو مشترکہ کوششیں کرنا چاہیے، مشیر تجارت رزاق داؤد

اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ رواں سال ماہ نومبر میں جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

جمعہ کو یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیائی ممالک میں سے پاکستان کی برآمدات میں 33.5 فیصد اضافہ ہوا ہے ، بنگلہ دیش کی برآمدات 31.3 جبکہ بھارت کی برآمدات میں 26.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ ہمارے برآمد کنندگان کی سخت محنت کا نتیجہ ہے لہذٰا برآمد کنندگان کی کارکردگی کو سراہا جانا ضروری ہے ۔