نومبر میں سعودی عرب سے خام تیل کی درآمد میں 29 فیصد اضافہ ہوا،چین

120

بیجنگ ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) چین نے کہا ہے کہ نومبر کے دوران سعودی عرب سے خام تیل کی درآمد میں 29 فیصد اضافہ ہوا جس سے وہ چین کو تیل سپلائی کرنے والا بڑا ملک بن گیا۔محکمہ کسٹمز کی رپورٹ کے مطابق نومبر کے دوران سعودی عرب سے خام تیل کی درآمد نومبر 2015 ءکی نسبت 29.19 فیصد بڑھ کر 1.15 ملین بیرل یومیہ رہی ۔