بیجنگ ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) چین نے کہا ہے کہ نومبر کے دوران سویا بین کی درآمد 7.84 ملین ٹن رہی جو گزشتہ ایک سال کی بلند ترین سطح ہے۔محکمہ کسٹم کے اعداد و شمار کے مطابق نومبر کے دوران 7.84 ملین ٹن سویابین درآمد کی گئی جو اکتوبر کی نسبت 50.5 فیصد اور نومبر 2015 ءسے 6 فیصد زیادہ ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ چین میں سویا بین کی درآمد بڑھ کر 9 ملین ٹن تک پہنچنے کا امکان ہے۔