- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) رواں مالی سال میں ماہ نومبر 2016 ءکے دوران گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں ترسیلات زر کی وصولیوں کی شرح میں تین فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعدادوشمار کے مطابق نومبر 2016ءکے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 1616 ملین ڈالر کی ترسیلات زر کی گئی ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=33642
- Advertisement -