نومبر 2019ءکے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں 56.1 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) نومبر 2019ءکے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں 56.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق نومبر 2019ءکے دوران برآمدات کا حجم 54.6 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ نومبر 2018ءمیں 35 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح نومبر 2018ءکے مقابلہ میں نومبر 2019ءکے دوران مچھلی اور …

اسلام آباد ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) نومبر 2019ءکے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں 56.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق نومبر 2019ءکے دوران برآمدات کا حجم 54.6 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ نومبر 2018ءمیں 35 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح نومبر 2018ءکے مقابلہ میں نومبر 2019ءکے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی قومی برآمدات میں 19.6 ملین ڈالر یعنی 56 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔