واشنگٹن ۔ 11 نومبر (اے پی پی) امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایوانِ نمائندگان کے سپیکر پال رائن اور سینیٹ کے قائدِ ایوان میچ میکونل سے ملاقات میں اپنے قانونی ایجنڈے پر بات کی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کیپٹل ہل میں ہونے والی اس مختصر ملاقات میں ٹرمپ نے صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد اپنی ترجیحات کا ذکر کیا۔