لاڑکانہ۔ 29 فروری (اے پی پی):نو منتخب اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ نے ڈپٹی اسپیکر انتھونی نوید، ایم پی اے ضیاالحسن لنجار اور ایم پی اے امداد پتافی کے ہمراہ گڑھی خدابخش بھٹو پہنچ کر شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو، شہید میر مرتضیٰ بھٹو، شہید شاہنواز بھٹو، بیگم نصرت بھٹو اور مرحومہ امیر بیگم کے مزاروں پر حاضری دی فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے ، بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا جیالہ تھا، ہوں اور مرتے دم تک رہوں گا،
اللہ تعالیٰ کا شکر گذار ہوں کہ اسپیکر سندھ اسمبلی منختب ہونے کے بعد اپنے قائدین کی مزاروں کر حاضری دینے آیا ہوں، میں اپنی لیڈرشپ بلاول بھٹو زرداری، صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور اور سب کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھ ادنیٰ کارکن کو اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب کیا، مجھے اس کرسی پر بیٹھنے کا موقع دیا جہاں پہلے قائد اعظم محمد علی جناح بیٹھتے تھے، پیپلز پارٹی اپنے ورکرز، مخلصوں اور جیالوں کو یاد رکھتی ہے،
انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی پہلے تقریر میں بھی کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ ایوان کو اچھی طریقے سے چلاؤں، مجھے اپوزیشن، حکومتی اور دیگر جماعتوں کے ممبران کو اسمبلی میں ساتھ لے کر چلنا ہے، انہوں نے کہا کہ اس پاکستان کے بھی لیے بھی ضروری ہے کہ ہمیں مل جل کر پیار محبت سے ملک کے لیے سوچنا ہے،
ہمیں اپنے ملک اور ملک کی معیشت کی بات کرنی ہے، اس ملک میں امن امان قائم کرنا ہے، اس وقت ملک کو سب سے زیادہ پیار، محبت اور بھائی چارے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ ماضی میں جو کچھ ہوا اسے چھوڑ دیں، یہ جمہوری پراسز ہے الیکشن ہوئے حلف برداری ہوئی، صوبائی اسمبلیوں کے بعد آج قومی اسمبلی میں بھی حلف برداری ہوئی اور ابھی گورنر تعینات ہونگے انہوں نے کہا کہ آج میں یہاں سے یہی پیغام دوں گا جو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا وزن ہے کہ ہم سب کو مل کر کام کرنا اور ساتھ لے کر چلنا ہے،
کل وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ بھی یہاں آئے تھے ان کے دونوں اداور شاہد ہیں کہ وہ انرجیٹک ہیں میں ان کے ساتھ کام کرچکا ہوں جو بہت اچھا کام کرتے ہیں، سندھ کے عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی کو جو مینڈیٹ دیا ہے اس کے لیے سندھ کے عوام کا مشکور ہیں، کراچی سے کشمور تک لوگوں نےعزت اور مینڈیٹ سے نوازا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم سب کی پوری کوشش ہوگی کہ سندھ میں امن امان قائم ہو، ترقیاتی کام جو پہلے سندھ حکومت نے کیے اس سے بھی زیادھ تیزی سے ہم بڑھیں،
برسات کے باعث جو انفراسٹرکچر خراب ہوگیا اسے جلدی سے ڈولپ کریں اور ہر وہ مسائل جو گراس روٹ لیول کے ہیں انہیں فوکس کریں گے کہ پینے کے پانی کا مسئلہ ہو، جن گھروں کا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا اعلان کیا تھا وہ سندھ حکومت کی اولین ترجیع ہے اور انشاء اللہ وہ وعدہ پورا ہوگا، انہوں نے کہا کہ چند دنوں بعد سندھ گورنمینٹ میں جو ٹیم آئے گی میں یقین دلاتا ہوں کہ وہ پہلے سے زیادہ محنت کرے گی، ہماری کوشش ہوگی کہ سندھ کے کونے، حلقے اور ضلع میں بہتر سے بہتر پرفارم اور کام کرسکیں اور لوگوں کے مسائل کو حل کرسکیں،
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا شروع سے روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرا ہے، کوشش ہوگی کے روزگار کے مواقع جلد سے جلد فراہم کریں، میں نے پچھلے ادوار اور 2013 میں ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ سب سے اچھے تعلقات رہیں کسی بھی جماعت کے دوست ہوں ان کے ساتھ پیار محبت سے بات کی جائے، انہیں یہ سمجھایا جائے کہ شور شرابے کرنے سے اسمبلی کا تقدس پائمال ہوتا ہے اسمبلی کی تاریخ میں ہی نہ لکھا جائے بات چیت سے ہی مسائل حل ہوتے ہیں،
اسمبلی میں اگر ممبران کے درمیان تلخ کلامی ہوتی ہے تو ان میں صلح صفائی کروائی جائے گی، انہوں نے کہا کہ ہماری لیڈرشپ نے قربانیاں دی آج پوری دنیا ان کے وزن کو مان رہی ہے، آج بھی صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، تو ہمیں پاکستان کی معیشت، امن امان، پاکستان کا وقار بھی بلند، پاکستان کی دنیا میں عزت بھی بلند کھپے جو ہمیں چاہیں،
لیکن سب سے پہلے ہمیں پاکستان چایئے، آئندہ چند دنوں میں صدارتی انتخابات ہیں، انہوں نے کہا کہ جب آصف علی زرداری ملک کے نئے صدر منتخب ہوں گے تو آپ دیکھیں گے کہ اس ملک کی معیشت بہتر ہوگی اور ماضی کے رکے ہوئے منصوبے مکمل ہونگے، ایک پالیسی آئے گی اس پر تمام لیڈرشپ مل بیٹھے گی، انشاء اللہ ہمارے قائدین ملک کو معاشی بحران سے نکالیں گے۔