پیرس ۔08 مئی (اے پی پی) فرانس کے صدر فرانکوئس اولاندے نے کہا ہے کہ نومنتخب صدر ایمانویل میکرون اتوار کو ایلسی پیلس میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔انھوں نے یہ بات ایمانویل میکرون کے انتہائی دائیں بازو کی صدارتی امیدوار میرین لی پین کے مقابلے میں واضح اکثریت سے بطور صدر انتخاب کے بعد ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ ایمانویل میکرون اتوار کو ایلسی پیلس میں اپنے عہدے کا حلف اٹھا کر نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔