نوویک جوکووچ اور الیگزینڈرزویروف نےیو ایس اوپن ٹینس مینز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں جگہ بنالی، ہولگر رونے کو اپ سیٹ شکست

143
Madrid Open Tennis
Madrid Open Tennis

نیویارک۔27اگست (اے پی پی):سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار عالمی نمبر دو ،دفاعی چیمپئن اور میگا ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ نوویک جوکووچ اور جرمنی کے الیگزینڈر زویروف یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے جبکہ ڈنمارک کے ہولگر رونے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں۔

مینز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں سربین سیکنڈ سیڈ ڈ نوویک جوکووچ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف مالڈوواکے ٹینس کھلاڑی راڈو البوٹ کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6، 2-6 اور 4-6 سے شکست دی اور دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا، جہاں ان کا مقابلہ ہم وطن سربین حریف کھلاڑی لاسلو جیری سے ہوگا۔ ایک اور میچ میں جرمنی کے الیگزینڈر زویروف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ہم وطن حریف کھلاڑی میکسیملین مارٹرر کو شکست دے کر میگا ایونٹ کے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ الیگزینڈر زویروف کی فتح کا سکور 2-6، 7-6(7-5)،3-6 اور 2-6رہا۔