نوویک جوکووچ اور فرنینڈ ورڈاسکو اے ٹی پی قطر اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں داخل

129
Australian Open Tennis
Australian Open Tennis

دوحہ ۔18فروری (اے پی پی):سربیا کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار نوویک جوکووچ اور ان کے ہسپانوی جوڑی دار فرنینڈو ورڈاسکو قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔

وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والے سربیا کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار نوویک جوکووچ اور ان کے ہسپانوی جوڑی دار فرنینڈو ورڈاسکو نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں قازقستان کے ٹینس کھلاڑی الیگزینڈر ببلک اور ان کے روسی جوڑی دار کیرن خچانوف کو شکست دے کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ کے خلیفہ انٹرنیشنل ٹینس اینڈ سکواش کمپلیکس قطر ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو عمدہ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ منگل کو مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں سربیا کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار نوویک جوکووچ اور ان کے ہسپانوی جوڑی دار فرنینڈو ورڈاسکو نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قازقستان کے ٹینس کھلاڑی الیگزینڈر ببلک اور ان کے روسی جوڑی دار کیرن خچانوف کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور1-6 سے ہرا کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔