نوویک جوکووچ نے تیسری مرتبہ سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامٹ جیت لیا

158
ITF

اوہائیو ۔21اگست (اے پی پی): سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور سیکنڈ سیڈ نوویک جوکووچ نے سپین کے بین الاقوامی ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک کارلوس الکاراز کو شکست دے کر سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا ۔ سال کے چوتھے گرینڈ سلام یو ایس اوپن سے قبل وارم اپ ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز فائنل میچ میں نوویک جوکووچ نے ہسپانوی حریف 20 سالہ ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس الکاراز کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد شکست دے کر سنسناٹی میں تیسرا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

امریکی ریاست اوہائیو کے شہر سنسناٹی میں جاری ایونٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری تھا جس کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں سربین ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈ نوویک جوکووچ نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد ہسپانوی حریف اور عالمی نمبر ایک کارلوس الکاراز کو 7-5،6-7(7-9) اور 6-7(4-7) سے ہرا کر تیسری مرتبہ سنسناٹی اوپن ٹینس کا ٹائٹل جیت لیا۔

نوویک جوکووچ تقریباً چار گھنٹے کے انتہائی سخت مقابلے کے بعد کارلوس الکاراز کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے۔مردوں کے ریکارڈ 23 گرینڈ سلام ٹائٹلز جیتنے والے نوویک جوکووچ نے میچ کے بعد کی ٹرافی پریزنٹیشن کے دوران کہا کہ میں اپنی اس کامیابی پر بہت خوش ہوں ،انہوں نے کہا کہ یہ ان دلچسپ میچوں میں سے ایک تھا جو میں نے کسی بھی ٹورنامنٹ میں کھیلے ہیں۔کھیلا ہے اور مجھے ایسے محسوس ہوا جیسے کوئی گرینڈ سلام ایونٹ کا فائنل کھیل رہا ہوں۔36 سالہ نوویک جوکووچ کم از کم 1990 کے بعد کسی ایونٹ کے میچ میں طویل مقابلے کے بعد فاتح ٹھہرنے والے معمر کھلاڑی ہیں۔

کین روزوال 35 سال کے تھے جب انہوں نے 1970 میں کسی ایونٹ میں فاتح قرار پائے تھے۔تقریباً چار گھنٹے میں فائنل میچ ختم ہونے والا یہ میچ اے ٹی پی ٹور کی تاریخ میں (1990 کے بعد سے) سب سے طویل بہترین تین سیٹ کا فائنل تھا۔یہ جیت نوویک جوکووچ کے کیریئر کا 95 واں اے ٹی پی ٹائٹل اور 39 واں ماسٹرز 1000 کا ٹائٹل ہے جو انہوں نے اپنے نام کیا۔