میڈرڈ ۔ 09 مئی (اے پی پی) سربیا کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ نے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ یہ سربین سٹار کا ریکارڈ 29 واں ماسٹرز ٹائٹل ہے جو انہوں نے اپنے نام کیا۔ نوویک جوکووچ کا یہ میڈرڈ میں دوسرا اور رواں سال کا پانچواں ٹائٹل ہے، انہوں نے فائنل میں انگلینڈ کے اینڈی مرے کو شکست دیکر ٹائٹل جیتا۔ تفصیلات کے مطابق سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں کھیلے گئے اے ٹی پی مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں سربیا کے نوویک جوکووچ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے سیٹ میں اینڈی مرے کو 6-2 سے شکست دی تاہم برطانوی کھلاڑی نے کم بیک کرتے ہوئے دوسرا سیٹ 6-3 سے جیت لیا