نوویک جوکووچ نے پیرس ماسٹرز اوپن کے فائنل میں جگہ بنا لی

90

پیرس ۔ 03 نومبر (اے پی پی) سربین ٹینس سٹار نوویک جوکووچ نے پیرس ماسٹرز اوپن کے فائنل میں جگہ بنا لی جہاں ان کا مقابلہ ڈینس شاپووالو سے ہوگا۔ فرانس میں جاری اے ٹی پی مینز سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں عالمی نمبر دو سپین کے رافیل نڈال فٹنس مسائل کی وجہ سے دستبردار ہوگئے، اس طرح کینیڈا کے ڈینس شاپووالو نے بغیر میچ کھیلے ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک سربیا کے نویک جوکووچ نے بلغاریہ کے گریگور دیمتروف کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور فائنل کےلئے کوالیفائی کیا، ان کی جیت کا سکور 7-6 اور 6-4 رہا۔