پیرس۔ نومبر (اے پی پی):سربیا کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار ، سابق عالمی نمبر ایک اور ایونٹ کے دفاعی چیمپئن نوویک جوکووچ اے ٹی پی پیرس ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔انہوں نے دوسرے رائونڈ میں امریکی میکسم کریسی کو شکست دی ۔
اے ٹی پی کے زیر اہتمام ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری ہے۔
مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں 35 سالہ سربین ٹینس کھلاڑی نوویک جوکووچ نے عمدہ کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے ٹائی بریک پر 6-7(1-7) اور4-6سے شکست دے کر نہ صرف ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ تیسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیاجہاں ان کا مقابلہ روس کے کیرن خچانوف سے ہوگا۔