نوکنڈی گریجویٹ نوجوانوں کے وفد کی ریکو ڈک پرجیکٹ بیرک گولڈ کے کنٹری منیجر سے ملاقات

86

چا غی۔ 04 دسمبر (اے پی پی):نوکنڈی گریجویٹ نوجوانوں کے وفد نے ریکو ڈک پرجیکٹ بیرک گولڈ کے کنٹری منیجر علی احسان رند سے ملاقات کی۔نوجوانان کے وفد نے کنٹری منیجر کو نوکنڈی کے نوجوانوں کی پروجیکٹ کے احوالے سے اپنے خدشات اور تحفظات سے آگاہ کیا اور منصوبے میں ملازمتوں سوشل سیکٹر میں تر قیاتی مسائل کے بارے خوشگوار اور فرینڈلی ماحول میں بات چیت کی۔اس موقع پر انہوں نے نوجوانوں کے خدشات اور تحفظات کو دور کرکے نوجوانوں کے لیے روزگار پیدا کرینگے اور تعلیم یافتہ اور مقامی نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر جلد پروجیکٹ میں شامل کرنے کے لیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک اور قوم کا سر مایہ ہے وہ مایوس نہ ہو ں۔ نوکنڈی کے نوجوانوں کی ہمیں تعاون اور ٹیلنٹ کی ضرورت ہیں ۔