نویں اور دسویں محرم پر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں عوام کے علاج معالجہ کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں،ترجمان ایچ ایم سی

122

پشاور۔ 15 جولائی (اے پی پی):نویں اور دسویں محرم پر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں عوام کے علاج معالجہ کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ترجمان ایچ ایم سی پشاور کے مطابق اس سلسلے میں ایچ ایم سی میں ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی کے چیئرمین ڈاکٹر محمد شاہ نے محرم الحرام کی تیاری کے لیے تشکیل دی گئی ٹیم جن میں انچارج کیجولٹی ڈاکٹر رمضان، ڈاکٹر فہد ,نرسنگ ڈائریکٹر اول خان ، فارمیسی منیجر ظفر کہ ہمراہ ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی کا دورہ کیا اور محرم الحرام کے دوران ایمرجنسی بنیادوں پر دی جانے والے تمام انتظامات کا جائزہ لیا۔ ہسپتال انے والے عزاداروں کو ہنگامی صورتحال میں طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ارتھو، سرجیکل، نیورو، میڈیکل کی ٹیم بر وقت موجود رہے گی۔

ہسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں 33 بیڈ مختص کر دیے گئے ہیں. ہسپتال کے اپریشن تھیٹر ،ائی سی یوز، طبی عملہ ،ہسپتال میں ادویات، خون کی فراہمی، ویل چیئرز ،اسٹیچرز کے علاوہ ہسپتال کے انفیکشن کنٹرول ٹیم کے اضافی اقدامات کر دیے گئے ہیں۔ ان تمام انتظامات کے لیے ہنگامی سامان کے مناسب سامان کو یقینی بنا دیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں ہسپتال میں محرم الحرام کے اہم مدت کے دوران عزاداروں اور زائرین کی بڑی تعداد کو منظم کرنے کے لیے ہسپتال کی سیکورٹی کی موجودگی میں اضافہ کر دیا جایئگا۔