اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد ٹینس کمپلیکس کے زیر اہتمام جاری 9 ویں بے نظیر شہید ٹینس چیمپئن شپ میں کوارٹر فائنل مقابلے (کل)جمعہ کو اسلام آباد ٹینس کمپلیکس، اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔ سبحان نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر تین سو سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
چیمپئن شپ میں 13 کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز اینڈ ڈبلز، لیڈیز سنگلز ، بوائز انڈر 18، گرلز انڈر 18، بوائز انڈر 14، گرلز انڈر 14، گرلز بوائز انڈر 12، گرلز اینڈ بوائز انڈر 10، سپیشل چیلڈ اور سینئر 45 پلس کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں۔
سیمی فائنل 23 دسمبر کو اور فائنل مقابلے 24 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔