- Advertisement -
اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):نویں سٹوڈنٹس اولمپک گیمز کی مختلف کھیلوں کی منیجرز میٹنگ 5 ستمبر کو شام 5 بجے منی سپورٹس کمپلیکس، ناظم آباد کراچی ہوگی جس کی صدارت پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں کریں گے۔ اجلاس میں گیمز کے ڈراز کا اعلان کیا جائے گا۔ گیمز 11 سے 26 ستمبر تک جاری رہے گی۔ گیمز میں 24 کھیلوں کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں آرچری، اتھلیٹکس، فٹ سال، جمناسٹک، فلائینگ ڈیسکس، پیڈل، پکل بال، روپ سکیپنگ، سیکٹنگ، تھرو بال، رسہ کشی، تائیکوانڈو، فٹنس، کرکٹ، سائیکلنگ، باسکٹ بال، بیڈمنٹن، کیچ بال، ڈوج بال، نیٹ بال، ہینڈ بال، ٹیبل ٹینس، والی بال اور ہاکی شامل ہیں۔
- Advertisement -