
ملتان۔20 ستمبر(اے پی پی )شہر اورگردونواح کے علاقوں میں نویں محرم الحرام کے جلوس اور مجالس عزاءپرامن طورپر اختتام پذیرہوگئیں۔ نویں محرم الحرام کامرکزی جلوس امام بارگاہ گلستان فاطمہ ممتاز آباد سے برآمد ہوا۔ علامہ اعجاز حسین بہشتی نے خطاب کیا جبکہ مجلس عزاءکے اختتام پر شبیہ ذوالجناح اور زنجیر زنی کے علاوہ سینہ کوبی بھی کی گئی۔ضلع ملتان میں 82جلوس جبکہ 171مجالس منعقدہوئیں ۔مشہور اور روایتی جلوسوں میں آستانہ قصاب پورہ ،آستانہ بھیدی پوترا ،حرم گیٹ ،آستانہ کڑی پٹولیاں،امام بارگاہ عظیم شاہ، تھلہ سادات، تھلہ اماماں والا مظفرآباد،لال کرتی کینٹ، آستانہ آغا پورہ دہلی گیٹ، آستانہ کاشی گراں دولت گیٹ، آستانہ خلاصی لائن دولت گیٹ شامل ہیں۔