اسلام آباد ۔04مئی (اے پی پی)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے مطابق 90 فیصد پاکستانیوں کو بینکاری کی خدمات تک رسائی حاصل نہیں ہے۔ اے ڈی بی کی رپورٹ ”ڈویلپمنٹ ایفیکٹیونس ریویو 2017ئ“ کے مطابق خطے کے دیگر ممالک کے مقابلہ میں افغانستان اور پاکستان کی تقریباً 90 فیصد آبادی بینکنگ کی سہولیات سے استفادہ نہیں کرتی۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیاءکے خطے میں خواتین کی حراسگی کی شرح کم ہو رہی ہے اور پشاور میں بس ریپڈ ٹرانزٹ کوریڈور کے آغاز سے اس میں مزید کمی کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ اے ڈی بی نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاءاور بالخصوص افغانستان اور پاکستان میں بینکاری کے شعبہ میں ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں جس سے زیادہ سے زیادہ افراد کو بینکاری کی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے گا۔